14 جولائی 2013 - 19:30
طالبان ابو جہل و جہالت کے حامی اور تعلیم و روشنی کے دشمن ہیں

پاکستانی طالبان دہشت گردوں کے بہیمانہ حملوں میں زخمی ہونے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اقوامِ متحدہ میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ طالبان تعلیم کی طاقت سے خوفزدہ ہیں اور وہ ابو جہل و جہالت کے حامی اور تعلیم اورروشنی کے دشمن ہیں۔

ابنا: پاکستانی طالبان دہشت گردوں کے بہیمانہ حملوں میں زخمی ہونے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے اقوامِ متحدہ میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ طالبانتعلیم کی طاقت سے خوفزدہ ہیں اور وہابو جہل و جہالت کے حامی اور تعلیم اورروشنی کے دشمن ہیں۔پاکستان کی وادی سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ کو گزشتہ برس طالبان نے لڑکیوں کے لیے تعلیم کے حق میں مہم چلانے پر نشانہ بنایا تھا اور اب وہ علاج کے لیے برطانیہ میں مقیم ہیں اور وہیں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔انھوں نے کہا کہ طالبان کی حمایت کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے اور انھیں سمجھنا چاہیے کہ وہ درندوں اور وحشی لوگوں کی حمایت کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور سلفی وہابی تنظیمیں طالبان دہشت گردوں کی حمایت کررہی ہیں۔ کسی بھی طالبان دہشت گرد آج تک پاکستانی عدالتوں سے قرار واقعی سزا نہیں ملی جس کی وجہ سے طالبان کے حوصلے بلند ہوگئے۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ جنرل پاشا نے اعتراف کیا ہے کہ کہ طالبان کی تشکیل میں پاکستانی آئی ایس آئی اور امریکی سی آئی اے نے اہم کردار ادا کیا ہے لہذا جس تنظیم کو امریکی سی آئی اے نے بنایا ہو کیا وہ اسلام کے لئے کوئي اچھا کام کرسکتی ہے؟۔......./169